ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنجاب میں’جنگل راج‘جاری ہے:آپ

پنجاب میں’جنگل راج‘جاری ہے:آپ

Wed, 19 Jul 2017 11:05:49    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،18؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پنجاب میں ’’جنگل راج‘‘قائم ہو گیا ہے کیونکہ کانگریس کے زیر قیادت حکومت میں یہاں لاء اینڈآرڈرکی صورتحال خراب ہوئی ہے۔یہ الزام آج اپوزیشن پارٹی آپ نے لگایا اور اس کے لئے لدھیانہ میں پادری کے قتل کی مثال دی۔سنگرورکے ایم پی اور آپ کی ریاست یونٹ کے صدر بھگوت مان اور آپ ممبر اسمبلی ارورہ نے یہاں مشترکہ بیان میں الزام لگایاکہ لدھیانہ میں ایک مسیحی کے قتل ریاست میں بدامنی پھیلانے اور معاشرے کو فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ کچھ وقت سے پنجاب میں جس طریقے سے مذہبی رہنماؤں اور مبلغین پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور قتل ہو رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ پنجاب میں لاء اینڈآرڈر متاثرہواہے۔پادری کا لدھیانہ میں ہفتہ کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیاتھا۔


Share: